ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / رونالڈو کا 100واں گول، چمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں ریئل

رونالڈو کا 100واں گول، چمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں ریئل

Thu, 13 Apr 2017 20:57:34  SO Admin   S.O. News Service

میڈرڈ،13اپریل(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) اسپین کے اسٹار فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنلکے پہلے دور میں بائرن میونخ کو 2۔1 سے ہرا دیا۔اس میچ میں اسٹار کھلاڑی کرسٹینو رونالڈو نے اپنا 100 واں گول کیا۔ میچ میں ریال نے 10 کھلاڑیوں سے کھیل رہی بائرن میونخ کو کوئی موقع نہیں دیا۔رونالڈو نے میچ کے بعد کہا کہ میں یہ ریکارڈ بنانا چاہتا تھا، یہاں تک پہنچنا اعزاز ہے اور بائرن جیسی ٹیم کے خلاف یہ مقام حاصل کرکے اور اچھا لگا۔وہیں بائرن نے ارترو ویدال کے گول سے پہلے ہاف میں برتری بنائی پرہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے رونالڈو نے ایک گول کرکے اسکور برابر کر دیا۔اس میچ میں بائرن کو آخری آدھے گھنٹے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پڑا کیونکہ سینٹر بیک جاوک مارتنیج کو دو فالٹ کی وجہ سے باہر جانا پڑا۔ مقررہ وقت سے 13 منٹ پہلے رئیل نے دوسرا گول کیا۔وہیں ایک اور میچ میں اتونے گرک جمین کے پنالٹی کارنر پر کئے گئے گول کی مدد سے ایٹلٹکو میڈرڈ نے کوارٹر فائنل کے پہلے دور میں لیسٹر سٹی کو 1۔0 سے ہرا دیا. میچ کا واحد گول گرک جمین نے کیا۔ اس سے ایٹلٹکو تیسری بار سیمی فائنل میں پہنچنے کے قریب آ گئی ہے۔


Share: